چین نے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا، غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق قرض رول اوور کرنے کے بعد پاکستان کے ذرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس گزشتہ 3 سال سے موجود 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کو رول اوور کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے 2 ماہ قبل واپس کیے گئے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے کمرشل قرضوں کو بھی ری فنانس کیا گیا ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالر اور 50 کروڑ ڈالر دیگر ملٹی لیٹرل فنانسنگ سے حاصل ہوچکے ہیں, پاکستان کو آئی ایم ایف شرائط کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک 14 ارب ڈالر سے اوپر رکھنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی