کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ،2 افراد جاں بحق

Jun 29, 2025 | 22:05:PM
کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ،2 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعے میں لال محمد قلندرانی اور حبیب مری جاں بحق ہوئے،دونوں نعشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دریائے سوات کے سانحے کے بعد عوام کا تمام ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ