انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ کوئٹہ سے گرفتار

Jun 29, 2025 | 20:44:PM
 انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ کوئٹہ سے گرفتار
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے  کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا،  گرفتار ایجنٹ کی شناخت محمد ناظم کے نام سے ہوئی، ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق  گرفتار ملزم کا تعلق سرگودھا سے ہے،  گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے، ملزم غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا، ملزم شہریوں کو پاکستان سے ایران اسمگل کرتا رہا، جہاں سے وہ انہیں غیر قانونی طور پر ترکی بھجوانے کا بندوبست کرتا تھا،ملزم نے تہران میں ایک سیف ہاؤس قائم کر رکھا تھا، جہاں وہ متاثرہ افراد کو قید رکھتا۔

انھوں نے بتایا کہ ملزم اس سیف ہاؤس میں قید متاثر شہریوں پر تشدد کرکے ان کے اہل خانہ سے پاکستان میں تاوان وصول کرتا تھا،ملزم مبینہ طور اپنی بیوی کے بینک اکاؤنٹ کو غیر قانونی ٹرانزیکشن اور لین دین کے لیے استعمال کرنے میں بھی ملوث رہا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سے انسانی اسمگلرز سے روابط کے شواہد اور تہران میں موجود متاثرہ افراد کی تصاویر بھی برآمد کر لی گئیں ، ملزم کیخلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی