لاہور سے روس تک مال بردار ٹرین چلانے کےلیے تیاریاں مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان ریلویز نے لاہور سے روس تک مال بردارٹرین چلانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔
ریلوے حکام کے مطابق جولائی مِیں پہلی مال بردار ٹرین روس کیلئے روانہ ہوگی، 16 بوگیوں پر مشتمل مال بردار پہلی ٹرین ایران،ترکمانستان اور قازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچے گی۔ پاکستان ریلویز کی مال بردارگاڑی کاآخری سٹیشن روس کاشہر اسٹراخان ہوگا۔
مال بردار ریل گاڑی سے مختلف اشیا روس، ترکمانستان اور قازقستان سے بھی پاکستان پہنچیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی بلوں میں شفافیت کیلئے بڑا قدم،’’اپنا میٹر،اپنی ریڈنگ‘‘سمارٹ ایپ متعارف
22 جون کوٹرین کی روانگی ایران اسرائیل جنگ کے باعث منسوخ کردی گئی تھی۔
پبلک ریلیشنز آفیسرپاکستان ریلویز بابر رضا کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔
,,,