موبائل فون پر کال کرکےشہریوں کو لوٹنے والا بڑا گینگ گرفتار

Jun 29, 2022 | 16:30:PM
موبائل فون پر کال کرکےشہریوں کو لوٹنے والا بڑا گینگ گرفتار
کیپشن: موبائل پر شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملزمان انٹرنیشنل رومنگ پر کالز کر کے بیرون ممالک میں لوگوں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مناواں پولیس نے انٹرنیشنل موبائل فون پر کالز کر کے لوگوں کو لوٹنے والا بڑا گینگ گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونیوالے  59 ملزمان میں دو خواتین اور چودہ بچے بھی شامل ہیں۔

ملزمان انٹرنیشنل رومنگ پر کالز کر کے بیرون ممالک لوگوں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جبکہ خواتین انگلشُ میں بات کر کے بیرون ممالک لوگوں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرتیں ۔

سعودی عرب میں بھی کال کر کے بینک اکاؤنٹس حاصل کیے گئے ،عربی زبان پر عبور رکھنے والے بھی گینگ میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:دونوں بیویوں کی دفتر میں دبنگ انٹری۔ شوہر پھنس گیا۔ویڈیو وائرل

پولیس کے مطابق گینگ سے پچہتر موبائل فونز اور لیپ ٹاپ ،163 انٹرنیشنل سمز ، 60 لوکل سمز برآمد کی گئیں ہیں۔

پولیس نےکیس ہائی پروفائل ہونے پر ایف آئی اے کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پسند کی شادی پر والد کا ایسا اقدام کہ سن کر آپ دنگ رہ جائینگے