بہروزسبزواری نے اپنے بیان پر خلیل الرحمان قمرسے معافی مانگ لی

Jun 29, 2022 | 14:19:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بہروزسبزواری نے اپنے بیان پر خلیل الرحمان قمرسے معافی مانگ لی
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )) معروف سینئر اداکارہ بہروز سبزواری نے  انٹرویو کے دعران اپنی کہی بات پر معروف رائٹر خلیل الرحمن قمر سے معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بہروزسبزواری نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر کے حوالے سے کہا تھا کہ اگر وہ رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے۔ویڈیوکلپ وائرل ہونے کے بعد بہروزسبزواری کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے معذرت کر لی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں بہروزسبزواری نے کہا کہ ، خلیل الرحمان قمر سے ذاتی طور پرمعذرت چاہتا ہوں، اگران کی دل آزاری ہوئی ہولیکن یقین کریں کہ میں نے یہ بات صرف مذاق میں کہی تھی۔  میں سمجھتاہوں کہ ہمارے پاس خلیل الرحمان قمرجیسا لکھاری ہے ہی نہیں، وہ میرے اچھے دوست بھی ہیں اور میرے دل میں ان کی بہت قدرہے۔

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے بہروزسبزواری نے کہا کہ وہ اتنے صاف گو ہیں کہ میں نےاسی تناظرمیں یہ بات مذاقاً کہی تھی۔مجھے یقین ہے خلیل الرحمان اس بات کو درگزرکریں گے۔

یاد رہے کہ بہروز سبزواری پاکستان کے مشہور اداکار ہے جو پاکستان انڈسٹری میں کئی مشہور ڈراموں میں کام کر چکے ہیں۔