لنڈی کوتل ۔۔مکان میں دھماکہ ۔۔ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق۔۔6زخمی

Jun 29, 2021 | 22:46:PM
لنڈی کوتل ۔۔مکان میں دھماکہ ۔۔ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق۔۔6زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں چیک پوسٹ کے قریب ایک مکان میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 بچے جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ بچے مائنز کے ٹکڑوں کو کھلونا سمجھ کر گھر لے گئے تھے اور اس سے کھیل رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور چار بچے شامل ہیں جب کہ 5 افراد زخمی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے کے افراد فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں۔ہ دھماکے کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور احتجاجاً پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند بھی کردیا ۔

پاک افغان شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شوہر کی عمر کتنی ۔۔ہنی مون سے واپسی پر کیا کرنے والی ہیں۔۔حریم شا ہ کے تہلکہ خیز انکشافات