آج موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Jun 29, 2021 | 09:48:AM
آج موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کیپشن: موسم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہواؤں کا رخ تبدیل ہوتے ہی دھوپ نے سر اٹھا لیا،لاہورمیں صبح ہوتے ہی گرمی کاپارہ ہائی ہو گیا ،اس کے علاوہ کراچی،ملتان میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج پارہ 42 ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات  نے لاہور میں شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اس کے علاوہ  ملتان مین گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے لگا ،ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیاگیا،رواں ہفتے ملتان میں بارش کاکوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چکن پھر سستا۔۔آج کا ریٹ جانیے!