محکمہ سکول ایجوکیشن کا ختم کی گئی تمام آسامیوں پر تنخواہیں روکنے کا حکم

Jul 29, 2026 | 15:55:PM
محکمہ سکول ایجوکیشن کا ختم کی گئی تمام آسامیوں پر تنخواہیں روکنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ختم کی گئی تمام آسامیوں پر تنخواہوں کی ادائیگی روکنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مرحلے میں سرکاری سکولوں میں درجہ چہارم سمیت مختلف کیٹیگریز کی 1450 آسامیاں ختم کی گئی تھیں، جن کی جگہ اب 1450 سکول گارڈز بھرتی کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکول گارڈز کو لم سم تنخواہ پر تعینات کیا جائے گا اور انہیں مقررہ تنخواہ کے علاوہ کسی قسم کی اضافی مراعات یا الاؤنسز نہیں دیے جائیں گے۔

سکول گارڈز کی بھرتی کے لیے آئندہ ہفتے اشتہار جاری کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ امیدواروں کا انتخاب سکیورٹی گارڈ کے تجربے اور انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سکول گارڈز کی ماہانہ تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔