اسلام آباد ،دودھ کے لین دین پر فائرنگ ، 2 افراد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس)اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹائون میں دودھ کے لین دین پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد قتل۔
پولیس کے مطابق شہزاد ٹائون میں دودھ کے لین دین پرلڑائی جھگڑا شروع ہوا جس کےبعد فائرنگ کر دی گئی ، جس کی زد میں آ کر س2 افراد قتل ہو گئے۔قتل ہونے والوں میں 45 سالہ نذر اور صابر شامل ہیں۔لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔پولیس نے شواہد اکھٹے کر لیے۔فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرآباد، تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل اور راہگیر خاتون کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق