آئی ایس پی آرسمر انٹرن شپ 2025:نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کے لیے مؤثر اقدام

پاکستانی قوم، خصوصاً نوجوان نسل کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا، لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد سعید

Jul 29, 2025 | 19:22:PM
 آئی ایس پی آرسمر انٹرن شپ 2025:نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کے لیے مؤثر اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) کا کہنا ہےکہ پاکستان نے اپنے عملی اقدامات سے خطے میں استحکام کا ضامن ملک ہونے کا ثبوت دیا،پاکستان منحرف نظریات کے خلاف ایک مضبوط فصیل اور عالمی امن کا علمبردار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) کا ملک بھر کی جامعات کے طلباءسے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پاکستانی قوم، خصوصاً نوجوان نسل کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا، ہماری طاقت اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط میں پوشیدہ ہے ،پاکستان نے اپنے عملی اقدامات سے خطے میں استحکام کا ضامن ملک ہونے کا ثبوت دیا،پاکستان منحرف نظریات کے خلاف ایک مضبوط فصیل اور عالمی امن کا علمبردار ہے ،بھارت خطے میں عدم استحکام کا سبب اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، پاکستانی قوم، خصوصاً نوجوان نسل کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا، ہماری طاقت اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط میں پوشیدہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس،دفتر خارجہ کے آفیسر  پر جرح مکمل،سماعت 2اگست تک ملتوی