وزیرآباد، تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل اور راہگیر خاتون کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

Jul 29, 2025 | 18:57:PM
وزیرآباد، تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل اور راہگیر خاتون کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرآباد میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل اور راہگیر خاتون کو کچل دیا۔خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق۔

 ریسکیو حکام کے مطابق وزیرآباد ایک تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد قلا بازیاں کھاتے ہوئے راہگیر خاتون سے ٹکرا گئی ۔ جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار ڈیوائڈر کراس کر کے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون ہسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گئی۔ جاں بحق افراد کی شناخت واصف، شہریار اور اقرا کے نام سے ہوئی۔  کار سوار افراد جائے حادثہ سے فرار ہو گئے۔ کار سواروں کو موٹر وے پولیس نے گرفتار کر کے پولیس تھانہ صدر وزیرآباد کے حوالے کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:5 اگست کا احتجاج بانی PTIکی کال:سلمان اکرم