28 سال بعد شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ ، 2 ملزم بری

Jul 29, 2025 | 14:15:PM
 28 سال بعد شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ ، 2 ملزم بری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 سال بعد سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔

  عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا،پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں ملوث صولت مرزا کو عدالت نے 1999ء میں سزائے موت سنائی تھی جبکہ 2016 میں پولیس نے منہاج قاضی اور محبوب غفران کو گرفتار کیا تھا۔

پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ صولت مرزا، منہاج قاضی اور دیگر کے خلاف ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔