اسپیکر کا انتخاب،ن لیگ کا پھر عدالت سے رجوع کا اعلان

Jul 29, 2022 | 20:56:PM
عطاتارڑ بڑ ااعلان
کیپشن: عطاتارڑ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب پر مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب ابھی دوبارہ کرایاجائے،عطاتارڑ کا کہناتھا کہ اسپیکر کے انتخاب کے دوران 4بیلٹ پیپرز غائب ہوگئے ہیں،کچھ بیلٹ پیپرز پر نمبر ہیں اور کچھ پر نہیں،یہ دھاندلی ہے،اگر یہ الیکشن دوبارہ نہیں ہوئے تو قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ اگر ان لوگوں کے لیے رات کو عدالت کھل سکتی ہے تو ہم بھی جائیں گے، امید کرتے ہیں ہمارے لیے بھی عدالت رات کو کھولی جائے گی۔عطاتارڑ نے کہا کہ الیکشن بہت پرامن طریقے سے جاری تھا مگر پرویزالٰہی نے دھاندلی شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 11 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا