ن لیگ نے آزادکشمیر الیکشن کے نتائج مسترد کردیئے، احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان 

Jul 29, 2021 | 20:12:PM
ن لیگ نے آزادکشمیر الیکشن کے نتائج مسترد کردیئے، احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن )نے25 جولائی کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان اوربیرون ملک احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کا آزادکشمیرالیکشن نتائج سے متعلق ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہیں اور نتائج کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے آزادکشمیرالیکشن میں مداخلت کی اورنتائج کوکھلی مداخلت کی بنا پر مسترد کرتے ہیں، کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک متاثرکی گئی ہے نتائج سے مسئلہ کشمیرکمزور اورپاکستان کے مو¿قف کونقصان پہنچا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کھلی دھاندلی کےخلاف پوری قوت سے تحریک چلائی جائے گی تحریک مرحلہ وارپاکستان ،تارکین وطن کشمیریوں تک پھیلائی جائے گی۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن آزادکشمیر کی ناقص کارکردگی اور انتظامی کمزوری کی مذمت کی گئی، شواہد میڈیا کے سامنے لانے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ مقابلہ کرنے پرآزادکشمیرکے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ن لیگ نے آزادکشمیرکے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا،چپ کسی صورت نہیں بیٹھیں گے آزادکشمیر کی قیادت کےساتھ ملکر لائحہ عمل طے کریں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جن لوگوں نے جماعتی ٹکٹ ہولڈرز کی خلاف ورزی کی انہیں کسی صورت واپس نہیں لیں گے۔
راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا موازنہ 73 سالوں کی کسی بھی حکومت سے کر کے دیکھ لیں ہم نے تاریخ ساز کامیابیاں حاصل کیں، خزانہ آج بھرا ہوا ہے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی مخالفت کرنے والوں پر جماعت کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں، آزادکشمیر میں میرٹ کی بحالی، قانون کی حکمرانی اور عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ترقیاتی منصوبہ جات دینے کی روایت ہم نے ڈالی،
احسن اقبال نے کہاکہ تمام امیدواران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے تمام تر دباؤ، دھونس دھاندلی کے باجود ڈٹ کر مقابلہ کیا،ملک ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اور مسلم لیگ ن درست سمت میں ہے، ملک کی حالت بدلنی ہے تو اداروں کو اپنی حدود میں رہنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں، آئندہ حکومت ہماری ہوگی: بلاول بھٹو