سوشل میڈیا صارفین کے لئے ٹوئٹر کا بڑا اعلان

Jul 29, 2021 | 19:02:PM
سوشل میڈیا صارفین کے لئے ٹوئٹر کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر آن لائن کاروبار کی سہولت فراہم کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھی فیس بک کی طرح آن لائن شاپنگ کی دنیا میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے۔ ٹوئٹر اپنی بڑی حریف کمپنی فیس بک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب آن لائن کاروبار کی دنیا میں قدم رکھے گا۔ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ وہ نئے شاپنگ فیچر کو امریکہ میں موجود بڑے اور نامور برانڈز کے ساتھ آزمائے گا۔

صارفین برانڈ کے پروفائل کے ٹاپ پر پراڈکٹس کی لسٹ دیکھ سکیں گے اور کسی پراڈکٹ پر کلک کرنے کے بعد برانڈ کی ویب سائٹ پر جاکر شاپنگ کر سکیں گے۔ ٹوئٹر پر شاپنگ کی یہ دوسری کوشش ہے۔ اس سے قبل 2015 میں ٹوئٹر نے ’بائے ناؤ‘ بٹن اور پراڈکٹ پیجز کا تجربہ کیا تھا۔

یادرہے فیس بک نے گذشتہ سال ’شاپ‘ کا فیچر متعارف کروایا تھا جس کے ذریعے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام سے براہ راست شاپنگ کر سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:نور مقدم کے قاتل کی خوفنا ک پینٹنگ بنانے والے آرٹسٹ پر سو شل میڈیا صا رفین کی تنقید