نور مقدم کے قاتل کی خوفنا ک  پینٹنگ بنانے والے آرٹسٹ پر سو شل میڈیا صا رفین کی تنقید

Jul 29, 2021 | 18:54:PM
نور مقدم کے قاتل کی خوفنا ک  پینٹنگ بنانے والے آرٹسٹ پر سو شل میڈیا صا رفین کی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیک)سابق سفیر کی بیٹی کو ان کے دوست ظاہر جعفر نے 20 جولائی کو قتل کردیا تھا، جس کے بعد مقتولہ کے اہل خانہ کی فریاد پر مقدمہ دائر کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ظاہر جعفر اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے اور میڈیا رپوٹس کے مطابق انہوں نے دوران تفتیش نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔اب ملزم  ظاہر جعفر کی پینٹنگ بنانے والے آرٹسٹ کو خوفناک انداز میں تصویر بنا نے  پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالمفتی نے حال ہی میں ظاہر جعفر کی پینٹنگ بنائی تھی، جس میں انہوں نے ملزم کو سفاکانہ انداز میں دکھایا تھا۔

آرٹسٹ کی بنائی گئی تصویر میں ایک شخص کو سفید رنگ کی شلوار اور بنیان میں دکھایا گیا تھا، جس کے کپڑوں اور جسم پر خون کے نشانات تھے اور وہ بستر پر بیٹھ کر مسکرارہا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Abdal Mufti (@abdalmufti)

یہ بھی پڑھیں:فصل کو نظر بد سے بچا نے کیلئے بھارتی کسان نے سنی لیونی کی بو لڈ تصاویر آویزاں کردیں

پینٹنگ میں فرش پر بھی خون بکھرا ہوا تھا جب کہ دیوار پر خون سے جملہ لکھا ہوا تھا کہ وہ پاکستانی نہیں امریکی شہری ہیں۔ پینٹنگ کی شیئرنگ کرتے وقت آرٹسٹ نے لکھا تھا کہ عین ممکن ہے کہ مذکورہ تصویر لوگوں کو خوفناک محسوس ہو اور وہ بعض افراد کو متاثر بھی کرے، تاہم ان کی جانب سے تیار کی گئی پینٹنگ کا مقصد قاتل کی سفاکیت کو دکھانا تھا۔

انہوں نے لکھا وہ پینٹنگ میں قاتل کو عام کپڑوں میں دکھانا نہیں چاہتے تھے بلکہ وہ انہیں ایسے انداز میں دکھانا چاہتے تھے، جس سے محسوس ہو کہ وہ بہیمانہ کارروائی کے وقت ہوش و حواس میں تھے ۔آرٹسٹ نے لکھا کہ ان کی جانب سے قاتل کی پینٹنگ کو خون کے ساتھ بنانے کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ خدا نخواستہ اگر ہمارا نظام مقتول کو انصاف فراہم نہ کر سکے تو سفاکانہ ظلم کو یاد رکھا جائے۔

تاہم ان کی مذکورہ پینٹنگ پر کئی لوگ ناخوش دکھائی دیے اور آرٹسٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے ڈیلیٹ کردیں، کیوں کہ وہ بہت ہی بھیانک ہے۔متعدد افراد نے ٹوئٹر پر مذکورہ پینٹنگ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اسے دیکھ کر متاثرین یا ان کے اہل خانہ مزید صدمے سے دوچار ہو سکتے ہیں، اس لیے اسے ہٹایا اور ڈیلیٹ کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: راج کندرا پر ایک اور مشکل آن پڑی ۔۔ معروف اداکارہ نے جنسی ہراسگی کا الزام عائد کر دیا