نذیرچوہان کی مشکلات میں مزید اضافہ۔۔ ایک اور مقدمہ درج

Jul 29, 2021 | 11:23:AM
 نذیرچوہان کی مشکلات میں مزید اضافہ۔۔ ایک اور مقدمہ درج
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف  کے رہنما نذیرچوہان کی مشکلات میں مزید اضافہ، ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایم پی اے نذیر چوہان کےخلاف کارسرکار میں مداخلت، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات کے تحت  تھانہ گرین ٹاؤن میں  مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  مقدمہ ایس ایچ او گرین ٹاؤن صغیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔درج کی گئی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کے دن نذیر چوہان اپنے کو آرڈینیٹر اور 25 نامعلوم افراد کے ساتھ پولنگ اسٹیشن آئے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم پی اے نذیر چوہان نے ایس ایچ او سے بد تمیزی کی، انہوں نے پولنگ اسٹیشن کے اندر زبردستی جانے کی کوشش بھی کی۔متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس کے روکنے پر نذیر چوہان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
 یہ بھی پڑھیںملک بھر میں کورونا سے 76 اموات،4497 نئے کیسز