کورونا ڈیلٹا ویرنٹ : آسٹریلیا اور چین میں پر پھیلانا شروع کر دئیے

Jul 29, 2021 | 10:52:AM
کورونا ڈیلٹا ویرنٹ : آسٹریلیا اور چین میں پر پھیلانا شروع کر دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک) کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرنٹ نے آسٹریلیا اور چین میں اپنے پر پھیلانا شروع کر دئیے ہیں   ، دونوں ممالک نےوائرس سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے کر لئےہیں ، سڈنی میں لاک ڈاؤن میں 28اگست تک توسیع کر دی گئی ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا اور چین سمیت مختلف ملکوں میں کورونا کی بھارتی قسم کا پھیلاؤ جاری ہے ، لاک ڈاؤن کے باوجود ڈیلٹا ویرنٹ تیزی سے پھیلتا ہے، سڈنی میں کورونا کے ایک دن میں ریکارڈ 239کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدحکام نے پانچ ہفتوں سے نافذ لاک ڈاؤن میں 28اگست تک توسیع کر دی ہے ۔

 بھارتی ڈیلٹا ویرنٹ چین میں بھی پھیل رہا ہے ، چین میں متاثرہ شہر ننجنگ میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ بند کر دیا گیا ہے ،ننجنگ میں پوری آبادی کی تیسری مرتبہ کورونا ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے ، چین بھر میں گزشتہ روز کورونا کے 49 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ادھر کمبوڈیا نے آج رات سے تھائی لینڈ کی سرحد کے ساتھ 8صوبوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:    گوجر خان: سابق شوہر نے خاتون کی ناک کاٹ ڈالی