ایم این اے عائشہ نذیر جٹ اور ان کی بہن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Jan 29, 2026 | 18:27:PM
ایم این اے عائشہ نذیر جٹ اور ان کی بہن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران مہر)  لاہور  ہائیکورٹ نے ایم این اے عائشہ نذیر جٹ اور ان کی بہن عارفہ نذیر جٹ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف رٹ کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بنچ میں جسٹس اسجد جاوید گھرال نے آج کیس کی سماعت کے دوران  ایف آئی اے سے ای سی ایل میں نام ڈالنے کی وجوہات طلب کیں۔

ایف آئی اے کے حکام نے بتایا کہ دونوں بہنوں کے خلاف ایف آئی آر نمبر 23/577 درج ہے۔  

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ حکومت نے  عارفہ نذیر جٹ کا نام پہلے ہی ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔ 

درخواست گزار خواتین کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ  ایف آئی آر میں پٹیشنرز کے نام شامل نہیں ہیں۔ 

عارفہ نذیر جٹ کا نام ای سی ایل سے نکال دیئے جانے کی اطلاع عدالت کو فراہم کئے جانے کے بعد درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ  عارفہ نذیر کی بہن کا نام تاحال ای سی ایل میں شامل ہے، وہ عمرہ کے لئے جانا چاہتی ہیں۔

 فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے سماعت مکمل ہونے کا اعلان کر دیا اور  فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیئے:   دس فیصد سٹوڈنٹس کو تعلیم مفت دو ورنہ رجسٹریشن منسوخ ہوگی، پرائیویٹ سکولوں کیلئے حکم