لیسکو نے چار ماہ بعدنئے کنکشن دینے کا فیصلہ کر لیا

Jan 29, 2026 | 11:59:AM
لیسکو نے چار ماہ بعدنئے کنکشن دینے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد سپراء)لیسکو نے کروڑوں روپے کے ڈیمانڈ نوٹسز جمع کروانے والوں کو چار ماہ بعد کنکشن دینے کا فیصلہ کر لیا۔
 گزشتہ سال ستمبر میں جمع ہونیوالے ڈیمانڈ نوٹسزپر سنگل فیز میٹرز کا اجراء کر دیا گیاہے۔
لیسکونے اگست میں سٹاک ختم ہونے پر سنگل فیز میٹرز پر کنکشن روک دیئے تھے،اب اگست، ستمبر اور اکتوبر میں جمع ہونیوالے ڈیمانڈ نوٹس پر میٹرز لگائے جائیں گے۔
کمپنی میں پینتیس ہزار سے زائد صارفین نے کنکشن کے لئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے تھے جس کی مد میںصارفین نے تقریبا پچیس کروڑ روپے جمع کروا رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل؟ ورکنگ پیپر اوگرا کو ارسال
لیسکو کے پاس سٹیٹک سنگل فیز میٹرز کا سٹاک ختم ہوا تو کنکشن روک دیئے گئے تھے،ماہ نومبر میں پالیسی کو تبدیل کر کے اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز پر منتقل کر دیا گیا۔