پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی پر کاروبار کا اختتام

Jan 29, 2026 | 09:55:AM
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی پر کاروبار کا اختتام
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( کاوش میمن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی پر کاروبار کا اختتام ہوگیا۔
ہنڈریڈ انڈیکس 6042 پوائنٹس کمی سے 182338 کی سطح پر بندہوا،کاروبار کے دوران کم ترین سطح 181,961 رہی۔
گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 188380 کی سطح پر بند ہواتھا۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیاتھا اور 100انڈیکس میں 300 پوائنٹس تک کا اضافہ ہواجس کے بعد انڈیکس 1لاکھ 88ہزار686 پوائنٹس کی سطح تک ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا،تاہم بعد میں 100انڈیکس میں  کمی دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ہر شہری پر کتنا قرض ہے؟ وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 188380 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری طرف ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 279 روپے80 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔