تنازعات کی شکار رہنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں؟

Jan 29, 2023 | 20:11:PM
تنازعات کی شکار رہنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )نیم عریاں لباس اور بولڈ  اقدامات سے خبروں کی زینت بننے والی بھارتی اداکارہ  عرفی جاوید  کی  صحافی کیساتھ مکالمے  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ویڈیو اور تصاویر شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، جس میں ’’پاپا رازی ‘‘کو بے باک اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید سے ان کی شادی سے متعلق سوال کرتے سنا جا سکتا ہے ، 

پاپا رازی کے سوال پر عرفی کا جواب خاصہ وائرل ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ عرفی جاوید اپنے لباس اور بیانات کی وجہ سے ہر وقت خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور چند روز قبل انہوں نے ایک بیان دیا تھا کہ مجھے  مکان کرائے پر نہیں ملتا ، مسلمان مجھے میرے پہناوے کی وجہ سے گھر دینا نہیں چاہتے، جبکہ ہندو مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے  گھر نہیں دیتے  اور کچھ لوگ سیاسی دھمکیوں  کی وجہ سے  مجھے اپنے گھر میں کرائے پر نہیں رکھنا چاہتے۔

View this post on Instagram

A post shared by Voompla (@voompla)

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں سنا جا سکتا  ہے کہ ’’پاپا راز ی  ‘‘ عرفی جاوید سے پوچھتا ہے کہ  آپ کس سے  شادی کرنے جا رہی ہیں؟ جس پر عرفی  جواب دیتی ہیں کہ  ’’تم سے ‘‘ اور مسکرا کر چلی جاتی ہیں۔