ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کےقراقرم بانڈز فروخت کر دئیے

Jan 29, 2021 | 13:35:PM
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کےقراقرم بانڈز فروخت کر دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کےقراقرم بانڈز فروخت کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے فروخت کیے گئے قراقرم بانڈز کی مالیت 1 کروڑ ڈالر ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قراقرم بانڈز 28 جنوری کو فروخت کیے گئے جو دو سرمایہ کاروں نے خریدے، قراقرم بانڈز یورپی سرمایہ کاروں کو فروخت کیے گئے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک 3 برسوں میں پاکستان کو 5 ارب 40کروڑ ڈالر قرض دےگا۔
واضح رہے کہ اے ڈی بی کے مطابق پانچ سال کے لیے جاری قراقرم بانڈز سے پاکستان کو  ایک  ارب 60 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق  اے ڈی بی اس سے قبل بھی قراقرم بانڈ جاری کرچکا ہے۔