الیکشن نتائج  2020:  ٹرمپ کی استثنیٰ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Feb 29, 2024 | 10:54:AM
امریکی سپریم کورٹ نے الیکشن 2020 کے نتائج سے متعلق ٹرمپ کی استثنیٰ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امریکی سپریم کورٹ نے الیکشن 2020 کے نتائج سے متعلق ٹرمپ کی استثنیٰ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  پر الیکشن 2020 کے نتائج الٹنےکی سازش  کا الزام ہے، امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی استثنیٰ کی درخواست سماعت کےلیے مقررکردی  ہے، ٹرمپ کے استثنیٰ کے دعوے پردلائل کے لیے 22 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق استثنیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران ٹرمپ کے خلاف ٹرائل کورٹ کی کارروائی معطل رہےگی۔

واضح رہے کہ اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نےکیس کی سماعت مارچ میں کرنےکی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ،جے یو آئی کے 2 سینیٹرز مستعفی ہوگئے

خیال رہے کہ  اگست 2023 کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کی کوششوں  اور 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل ہل حملے کے الزامات پر فرد جرم پر عائد  کی گئی تھی۔  فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں مداخلت کی کوشش، امریکا کو دھوکا دینے کی سازش اور حقوق پامال کرنے کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔