ایف بی آر کی پنجاب میں شوگر ملوں کیخلاف بڑی کارروائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پنجاب میں کارروائی کرکے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر دو شوگر ملوں کو سیل کردیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں پر شوگر ملز کیخلاف ایف بی آر کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں،وسطی پنجاب کی2شوگرملوں کو سنگین قانونی ٹیکس خلاف ورزیوں پر سیل کردیا گیا ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز کے تحت شوگر سیکٹر کیلئے لازمی نگرانی اور تعمیل کا نظام نافذ کر رکھا ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق کارروائیاں سیلزٹیکس قوانین کی مسلسل عدم تعمیل میں ملوث ٹیکس دہندگان کے خلاف کی گئی، دونوں شوگر ملز کے خلاف سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین پر سیاسی اجتماعات اور سوشل میڈیا استعمال پر پابندی