پروگرام’’ بنام سرکار‘‘ میں فضائی آلودگی کےمضرصحت اثرات پرتفصیلی گفتگو

فضائی آلودگی ہارٹ اٹیک سمیت مختلف بیماریوں کاباعث ،ڈاکٹر طارق محمود،پروفیسر جاوید اکرم اورڈاکٹر شہلا جاوید اکرم کی گفتگو

Dec 29, 2025 | 15:13:PM
پروگرام’’ بنام سرکار‘‘ میں فضائی آلودگی کےمضرصحت اثرات پرتفصیلی گفتگو
کیپشن:  اینکر زوہیب سلیم بٹ پروفیسر جاوید اکرم سے گفتگوکرتے ہوئے
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پروگرام’’ بنام سرکار‘‘ میں اینکر زوہیب سلیم بٹ نے فضائی آلودگی کے حوالے گفتگو کی جس میں تین مختلف شعبوں کے نامورڈاکٹروں سے فضائی آلودگی  کے باعث پیداہونےوالی بیماریوں کے حوالے سے گفتگوکی گئی۔
پروگرام میں بتایا گیا کہ کیسے فضائی آلودگی ماحول میں مہلک بیماریاں پیدا کر رہی ہے اور نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک سمیت مختلف بیماریوں کاباعث بن رہی ہے۔

 پروگرام کے پہلے حصے میں صدرپی اے ایف پی ڈاکٹر طارق محمودنے بتایا کہ نوجوان اپنی نیند کی کمی اور غیر متوازن خوراک کی وجہ سے دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں،ماحول میں آلودگی بڑھنے والے عوامل جیسے دھواں چھوڑتی گاڑیاں، فیکٹریاں اور فصلوں کی باقیات کو جلانے سے پیدا ہونیوالا دھواں سموگ میں اضافے کا موجب بنتا ہے ۔
 اُنہوں نے مزید بتایاکہ ہر انسان کو سال میں ایک بار بلڈ پریشر ، شوگر اور سی بی سی کاٹیسٹ کروانا چاہیے تاکہ اُس کو اپنے جسم میں پیداہوینوالی بیماریوں کا بروقت پتہ چل سکے تاکہ علاج میں آسانی پیدا ہو۔
حکومتی اقدامات کے حوالےسے اُنہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ کو چاہیے کہ ہسپتالوںمیں عام عوام کیلئے فری ٹیسٹ کی سہولیات پیدا کرے اور اس حوالے سے آگاہی بھی ہونی چاہیے ۔


 اینکر زوہیب سلیم بٹ کے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طارق محمود نے بتایا کہ آج کل لوگ اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے اور صحت کی پرواہ کیے بغیر بہت کم عمر میں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بقائی میڈیکل یونیورسٹی کی بانی اورممتاز ماہر تعلیم پروفیسرزاہدہ بقائی کاانتقال
بچوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے بتایا کہ سموگ کے دنوں میں بچوں کو غیر ضروری طور پر باہر مت لے کر نکلیں اور ضرورت کے وقت اُن کے منہ پر ماسک پہن کر باہر لے کر آئیں، نیم گرم پانی کا استعمال کریں ،ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کریں اور اپنی باڈی کے ٹمپریچر کو متوازن رکھیں۔
 پروگرام کے دوسرے حصے میں معروف معالج اورسابق وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنا اشد ضروری ہے کیونکہ سموگ کی وجہ سے دل اور دماغ کی نالیاں بلاک ہو جاتی ہیں اور ہارٹ اٹیک اور دماغ کے کینسر کی وجہ بنتی ہے۔


نوجوانوں کے حوالے سے اینکر زوہیب سلیم بٹ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں شوگر اور بلڈپریشر عام ہوتی جارہی ہے اُس کی وجہ نوجوانوں کی اپنی عادات ہیں جس کی وجہ سے وہ کم عمری میں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ، نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنا چاہیے ،اس کے علاوہ نوجوانوں کو اپنی نیند کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے ،کم از کم سات گھنٹے کی نیند لازمی لیں۔


 پروگرام کے تیسرے حصے میں ماہر غذائیات ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم سے گفتگو ہوئی جس میں اُنہوں نے اینکر زوہیب سلیم بٹ کے سوال کے جواب میں بتایا کہ ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھنے کیلئے مختلف پروٹینز کا استعمال کرنا چاہیے ، مختلف سبزیاں جن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اُن کا استعمال کرنا چاہیے ، کھانا کھاتے ہوئے فروٹس کھا لیں کیونکہ بعد میں کھانے سے شوگر بڑھنے کا چانس ہوتا ہے ، ہمیں  جاپان کی طرز زندگی اپنانے کی ضرورت ہے، ہمیں متواز ن خوارک کیساتھ یوگا اور ایکسرسائز کرنی چاہیے ۔
 روزے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے اُنہوں نے بتایا کہ مہینے میں ایک بار روزہ لازمی رکھیں ۔