امریکہ: ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 1 ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی ریاست نیوجرسی میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
ہیمونٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بیسن روڈ کے علاقے میں دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان تصادم ہوا، حادثے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔
پولیس نے حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے علاوہ کوئی اور سوار نہیں تھا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، اس حوالے سے حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
مزید پڑھیں:میکسیکو میں ٹرین حادثہ، 13 افراد ہلاک