اداکارہ فریال محمود کو بولڈ انداز میں  ویڈیو شئیر کرنا مہنگا پڑگیا

Dec 29, 2023 | 11:38:AM
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود کو اپنی نئی آنے والی فلم ’وکھری‘کے کچھ مناظر مداحوں کیساتھ شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود کو اپنی نئی آنے والی فلم ’وکھری‘کے کچھ مناظر مداحوں کیساتھ شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔ 

اداکارہ و ماڈل فریال محمود نے آج تک ڈرامہ انڈسٹری میں بہت سے سپورٹنگ کردار نبھائے ہیں۔  اداکارہ کچھ عرصے سے فلموں میں بھی اپنے جلوے دکھاتی نظر آرہی ہیں۔

فریال محمود کو اداکاری کے علاوہ ڈانس کرنا اور گانا گانا بھی بہت پسند ہے، اپنے اس ٹیلینٹ کا جلوہ یہ اکثر سوشل میڈیا پر دکھاتی رہتی ہیں۔

انہوں نے اب اپنی نئی آنے والی فلم ’وکھری‘ کے کچھ مناظر مداحوں کیساتھ شیئر کیے جس میں اُنہیں سیاہ بولڈ ڈریس میں اسٹیج پر گانا گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

ویدیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب کے رات گئے 3 ہسپتالوں کے دورے

واضح رہے کہ اداکارہ فریال محمود کی کچھ دنوں پہلے فلم ‘چکڑ‘ ریلیز ہوئی تھی اور اب ‘وکھری‘ ریلیز ہونے کو تیار ہے۔