شازیہ منظور کے گانے پر ایک اور اداکارہ زمین پر گر پڑیں، ویڈیو وائرل

Dec 29, 2021 | 21:45:PM
لائیو شو، گلوکاروں، اداکارائوں، پرفارم کرنا، عام سی بات
کیپشن: شازیہ منظور کے گانے پر اداکارہ گر پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(ویب ڈیسک)لائیو شو کے دوران گلوکاروں کے گانے پر اداکاراﺅں کا پرفارم کرنا عام سی بات ہے مگر بعض اوقات ایسا واقعہ ہوجاتا ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔
چند روز قبل لاہور میں ہونے والے فیشن شو کے دوران بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب اداکارہ علیزے شاہ گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے پر پرفارم کر رہی تھیں کہ اچانک ان کا لہنگا ان کے پاﺅں میں پھنس گیا جس پر اداکارہ فرش پر گرپڑیں اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ متھیرا کے جسم پر کتنے ٹیٹوز ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے
ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب گلوکارہ شازیہ منظور نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس کی میزبان جگن کاظم تھیں، لائیو شو کے دوران شازیہ منظور گانا گا رہی تھیں کہ اس دوران پروگرام کی میزبان جگن کاظم جھومتے ہوئے گلوکارہ کی طرف بڑھ رہی تھیں کہ اچانک ان کا فلیپر ان کے پاﺅں میں آگیا جس پر وہ فرش پر گر پڑیں تاہم شازیہ منظور نے انہیں اپنی بانہوں میں لے لیا جس طرح انہوں نے علیزے شاہ کو پکڑ لیاتھا۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ابتک 75 ہزار سے لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 100 بچوں کے بعد100 خوبصورت لڑکیوں کا قتل