امریکا:اسلامی مرکز پر دھاوا۔۔حملہ آوروں سے تصادم میں ایک شخص زخمی

Dec 29, 2021 | 20:19:PM
ایری زونا .ٹکسن .اسلامی .مرکز
کیپشن: ایری زونا کے شہر ٹکسن میں واقع اسلامی مرکز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ایری زونا کے شہر ٹکسن میں نامعلوم افراد نے اسلامی مرکز پر حملہ کر کے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایرانی چینل کا کہنا ہے کہ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ٹکسن شہر کے پولیس آفیسر فرانک ماگوس نے اسلامی مرکز پر حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مرکز میں داخل ہونے والے افراد کی اس گروہ کے ساتھ  تصادم  ہوا اور اس میں ایک شخص زخمی ہوا۔توسان میں اسلامی مرکز نے ذرائع ابلاغ میں اس حملے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام اور اسلامی مرکز اور اموال کی حفاظت کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔امریکہ کی اسلامی تعلقات کی کونسل نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی مرکز کی سکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جسے اللہ رکھے۔۔کچرے کے ڈھیر سے بچہ برآمد۔۔ویلڈن پولیس