پرچم کشائی کے دوران انڈین ترنگانیچے آگرا،ویڈیو وائرل 

Dec 29, 2021 | 19:23:PM
پرچم کشائی کے دوران انڈین ترنگانیچے آگرا،ویڈیو وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پرچم کشائی کے دوران بھارتی جھنڈا فضا میں لہرائے جانے کی کوشش کے دوران نیچے آگرا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے 137 ویں یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر بھارتی جھنڈا گرنے کا واقعہ پیش آیا، اس موقع پر راہول گاندھی سمیت پارٹی کے اہم عہدیدار بھی موجود تھے۔بھارتی جھنڈے کے گرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ”دلہن بننا آسان نہیں“اداکارہ اریبہ کی ناک چھدواتے ہوئے ویڈیو وائرل
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر پارٹی سربراہ سونیا گاندھی نے جب قومی پرچم لہرانے کی کوشش کی تو اس دوران بھارتی جھنڈا کھمبے پر لہرانے کے بجائے گر گیا۔ بعد ازاں ایک کارکن کی مدد سے جھنڈے کو دوبارہ کھمبے پر لگاتے ہوئے پرچم کشائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ متھیرا کے جسم پر کتنے ٹیٹوز ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے