”دلہن بننا آسان نہیں“اداکارہ اریبہ کی ناک چھدواتے ہوئے ویڈیو وائرل

Dec 29, 2021 | 18:54:PM
اداکارہ اریبہ حبیب، ناک چھدواتے، ویڈیو وائرل
کیپشن: اداکارہ اریبہ حبیب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔اریبہ حبیب نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ناک چھدوا رہی ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ تھا، کون کہتا ہے کہ دلہن بننا آسان ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل مزید ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساتھی اداکارائیں نمرہ خان اور آئمہ بیگ اریبہ حبیب کی شادی کیلئے ڈانس کی ریہرسلز کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹس کے مطابق اریبہ حبیب آئندہ ہفتے کے اختتام تک یعنی جنوری 2022 کے پہلے ہفتے میں رخصت ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ متھیرا کے جسم پر کتنے ٹیٹوز ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے