اپنا بجلی کابل دیکھ کر حیران ہو جاتا ہوں۔۔ چیئرمین نیپرا

Dec 29, 2021 | 16:35:PM
آپ بجلی کا بل دیکھ کر حیران رہ جاتا ہوں
کیپشن: چیئرمین نیپرا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین نیپرا کا کہنا ہے کہ فی یونٹ بجلی 4روپے 33پیسے تک مہنگی ہو سکتی ہے۔میں بھی   اپنا بجلی بل دیکھ کر  حیران ہو جاتا ہوں۔

 چیئر مین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کا کہنا ہے کہ نیپرا نے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی، فی یونٹ بجلی 4روپے 33پیسے تک مہنگی ہو سکتی ہے حتمی فیصلہ بعد میں آئے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 4 روپے 33 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر رکھی تھی، چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت اتھارٹی نے درخواست کی سماعت کی اتھارٹی کو بتایا کہ فیول مہنگا ہونے کی وجہ سے بجلی پیداوار مہنگی ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سفاک بیٹوں نے باپ کا سر کاٹ دیا۔۔لاش کیساتھ کیا گیا۔۔ دل دہلا دینے والی خبر

اتھارٹی نے 6ارب روپے ایک سابقہ ایڈجسٹمنٹ پر سوال اٹھایا اور کہا کہ یہ اضافہ 3روپے 58پیسے بننا چاہیے تا ہم سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی نے کہا کہ ان کے پاس اس 6ارب روپے کے ثبوت موجو د ہیں۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اتھارٹی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مکمل تفصیلات حاصل کرنے کے بعد تین چار روز میں فیصلہ کرے گی، یہ اضافہ 3 روپے 58پیسے سے 4 روپے 33پیسے فی یونٹ ہو سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ یہ اضافہ کے الیکٹرک کیلئے نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب۔۔