بلاول بھٹو کی شادی  کب ہو گی؟ منظور وسان کی بڑی پیشگوئی

Dec 29, 2021 | 15:33:PM
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی شادی، مشیر زراعت منظور وسان ، تاریخ کا اعلان کر دیا 
کیپشن: بلاول بھٹو،منظوروسان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی شادی کب ہو گی؟ اپنے خوابوں اور پیش گوئیوں سے مشہور پی پی رہنماءاور مشیر زراعت منظور وسان نے بلاول کی شادی کے حوالے سے تاریخ کا اعلان کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماءاور مشیر زراعت منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ  بلاول بھٹو زرداری کی شادی آئندہ سال یا پھر 2023ءمیں ہو گی اور ان کی زندگی کے اہم ترین لمحات پاکستان کا وزیراعظم بننے کے بعد آئیں گے، منظور وسان نے کہا کہ سندھ کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے اور وفاق سندھ میں کھاد کی قلت پیدا کرنا چاہتا ہے کیونکہ حماد اظہر نے ہمیں کوٹے سے ڈیڑھ لاکھ کم کھاد فراہم کی،ان کا کہنا تھا کہ کھاد پیدا کرنے والی کمپنیاں وفاق کے ماتحت ہیں اور ہمارا کوٹہ کم کرکے دوسرے صوبوں کو سمگل کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مارچ سے پہلے نواز شریف کونہیں دیکھ رہا ہوں جبکہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا۔

یہ بھی پڑھیں: سینٹ اجلاس۔۔ اپوزیشن کا شور شرابہ۔۔ چیئرمین کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا