وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے، سپیشل سیکریٹری وفاقی وزارتِ قومی صحت سید وقارالحسن کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر ممبر، فیڈرل لینڈ کمیشن مقرر کیا گیا ہے۔
گریڈ 22 کے سید وقارالحسن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے، دریں اثناء ممبر ایڈمن کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی طلعت محمود کو تفویض ممبر سٹیٹ سی ڈی اے کے عہدے کے چارج میں 3 ماہ کی مزید توسیع کی گئی۔
جوکہ 17 اگست 2025 سے شمار ہوگی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :سیکیورٹی کونسل میں ہماری قرارداد کافی عرصہ بعدمنظور ہوئی: اسحاق ڈار