وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کرتار پورگوردوارہ میں نکاسی آب چند گھنٹوں میں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کرتار پورگوردوارہ میں نکاسی آب چند گھنٹوں میں مکمل کر لی گئی۔کرتار پور جنم استھان کے تمام حصوں کو مکمل طورپر صاف کردیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرستھرا پنجاب کے ورکرز اوردیگراداروں کے اہلکاروں نے دن رات محنت کر کے گوردوارہ کی درودیوار کو چمکادیا۔درشن ڈیوری اوردیگر حصوں کو مکمل طورپر صاف کردیاگیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کرتار پورگوردوارہ خود پہنچے اورصفائی کے عمل کی نگرانی کی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈی سی ننکانہ صاحب نے کرتارپور گوردوارہ کے وسیع صحن کو پانی نکال کر اچھی طرح صاف کروایا۔ کرتار پورگوردوارہ کو تین چار دن میں سکھ یاتریوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔
یہ امر قابل ذکرہے کہ سیلابی ریلا آنے کے بعد کرتار پور گوردوارہ میں 10سے12فٹ تک پانی آگیا تھا ۔ریسکیو ٹیموں نے موٹر بوٹ پر بیٹھ کر سکھ یاتریوں کو نکالا اورمحفوظ مقام پر منتقل کیا ۔کرتار پورگوردوارہ کے منتظمین اوردیگر لوگ سکھوں کی مقدس عبادت گاہ کو پانی سے بالکل صاف دیکھ کر حیران رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:سکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کون کرے گا؟ حکومت نے اہم عہدیدار کو اختیار دے دیا