گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا 5 ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 5 ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، کراچی سے جاری بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کےلیے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا، ان کی امداد کےلیے گورنر ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کر رہا ہوں۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ جلد امدادی سامان کے ٹرک سیلاب متاثرہ اضلاع میں روانہ کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :دریائے چناب میں بڑا ریلا، جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کیلئے ریلوے لائن بند میں شگاف