محمد شامی کی پاکستان سے میچ کھیلنے کیلئے شرط کیا؟

Aug 29, 2025 | 12:38:PM
محمد شامی کی پاکستان سے میچ کھیلنے کیلئے شرط کیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے پاکستان سے میچ کھیلنے کے لیے شرط عائد کردی۔

ایک انٹرویو کے دوران محمد شامی نے کہا کہ جب سب پاکستان کے خلاف کھیلنے پر راضی ہوں تو کھیلنا چاہیے۔

محمد شامی نے کہا کہ میں تنازعات کے پیچھے نہیں بھاگتا، حکومت اور کرکٹ بورڈ جو بھی فیصلہ کریں اس پر اتفاق کرنا بہتر ہوگا اور فیصلے پر قائم بھی رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ صرف جذبات سے نہیں کھیلی جاتی، اس میں اور بھی بہت کچھ شامل ہوتا ہے، جب سب کھیلنے پر راضی ہوں تو کھیلنا چاہیے۔

محمد شامی نے ایک کھلاڑی کے نقطہ نظر سے پاک بھارت میچ کو معمول کا مقابلہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا کسی اور ملک کے خلاف کھیلنے سے بالکل مختلف نہیں، البتہ شائقین کے لیے یہ خاص ہوتا ہے۔

 ان کا جنون ایک الگ ماحول بنا دیتا اور اس سے کھلاڑیوں کو اضافی توانائی ملتی ہے۔