پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،اہم خبرآگئی

Aug 29, 2025 | 11:35:AM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،اہم خبرآگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )پیٹرول 61 پیسے اور ہائی سپیڈز ڈیزل دو روپے 87 پیسے تک سستا کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ۔
منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 264.61 روپے سے کم ہوکر 264 روپے کاہوجائے گا،ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 87 پیسے تک سستا کرنے کی تجویزدی گئی ہے،منظوری کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 272.99 روپے سے کم ہوکر 269.86 روپے کا ہوجائے گا۔
مٹی کا تیل فی لیٹر 1 روپے 57 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے اورمنظوری کے بعد ایک لیٹر مٹی کا تیل 178.27 روپے سے کم ہوکر 176.70 روپے کا ہوجائے گاجبکہ لائٹ ڈیزل فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے تک سستا کرنے کی تجویزدی گئی ہے،منظوری کے بعد ایک لیٹر لائٹ ڈیزل 162.16 روپے سے کم ہوکر 159.55 روپے کا ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور بورڈ18ستمبرکوانٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کرے گا
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر حکومت لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 80.52 روپےجبکہ ایک لیٹر ڈیزل پر لیوری اور سپورٹ لیوی کی مد میں 79.51 روپے وصول کررہی ہے۔
منظوری کے بعد یکم ستمبر 2025 سے نئی قیمتوں پر عملدرآمد ہوگااور اگلے 15 روز تک نئی قیمتوں کااطلاق ہو گا۔