گلگت: جی بی اسکاؤٹس کی چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ،دوجوان شہید

Aug 29, 2025 | 08:29:AM
گلگت: جی بی اسکاؤٹس کی چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ،دوجوان شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گلگت میں جی بی اسکاؤٹس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم شرپسندوں کے حملے کے نتیجے میں دو جوان شہیداورایک زخمی ہوگیا۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت  فیض اللہ فراق کے مطابق نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے حملہ چلاس ہوڈر کے سامنے گلگت بلتستان اسکاؤٹس چیک پوسٹ پر ہوا۔ 
حملے میں جی بی اسکاؤٹس کے دو جوان شہیداورایک زخمی ہواہے جوہسپتال میں زیرِ علاج ہے،حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کرکے سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ ٹارگٹ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آج سے 2 ستمبر تک بارشیں ہی بارشیں:محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے افسوس ناک واقعہ کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کرنے کا حکم دیاہے ، سیکیورٹی فورسز نے متعلقہ علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے ۔