بجلی کے ہوشربا بل، مختلف شہروں میں احتجاج اور ہڑتال

Aug 29, 2023 | 20:11:PM
بجلی کے ہوشربا بل، مختلف شہروں میں احتجاج اور ہڑتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)انجمن تاجران پاکستان کا بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف آب پارہ چوک اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ ، تاجروں نے بجلی کے بلوں کو آگ لگا دی ۔

تفصیلات کے مطابق انجمن تاجراں کا بجلی کے بلوں کے خلاف آبپارہ چوک میں احتجاج  جاری ہے ،تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تاجر برادری بجلی کے اضافی بل ادا نہیں کرسکتی ،حکومت اضافی بل واپس لے،31 اگست کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

 کراچی تاجر برادری نے یکم ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا ،صدر آل پاکستان انجمن تاجران سندھ جاوید قریشی  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں ہڑتال ہوگی، حکومت کو عوام کی مشکلات کا اندازہ نہیں ہے ۔

 جاوید قریشی نے کہا کہ لوگوں کے پاس کھانے کیلئے پیسے نہیں ہیں ، حکومت سمجھتی ہے جبر سے عوام اور تاجروں کو دبا دے گی ،حکومت ریلیف دینے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے ،حکمرانوں کو کہتا ہوں ہوش کے ناخن لے۔

دوسری جانب  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی  2ستمبر کو بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف ملک گیر شٹرٹاؤن لاہور  میں ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ، انہوں نے کہا کہ تاجروں، علما، وکلا، طلبہ، دیگر طبقات کی طرف سے حمایت پر شکرگزار ہیں،جماعت اسلامی کی ہڑتال پرامن ہو گی، کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی بلوں پر ریلیف دینے کا معاملہ ؛ وفاقی کابینہ اجلاس سے اہم خبر آگئی

 سراج الحق کا کہناتھا کہ نگران حکومت کا کام نہیں کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کرے،نگران حکومت کا کام 90دن میں الیکشن کرانا ہے،نگران حکومت الیکشن کرا کے اختیار منتخب نمائندوں کے حوالے کرے۔