وفاقی کابینہ کا اجلاس ، بجلی بلوں پرریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہو سکا

Aug 29, 2023 | 18:50:PM
 وفاقی کابینہ کا اجلاس ، بجلی بلوں پرریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہو سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بلوں پر دوسرا اجلاس  بھی بے نتیجہ نکلا، اجلاس میں  عوام کو ریلیف دینے پر فیصلہ نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  بھی نگراں وزیر اعظم  کی زیرصدارت اجلاس ہوا تھا ، جبکہ آج دوسرا روز تھا،ذرائع  کے مطابق کے بجلی بلوں پر عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر مشاورت جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں واپڈا اور تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کی مفت بجلی کے معاملے پر بھی فیصلہ نہ ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کوبجلی کے بلوں میں ریلیف دینے سےمتعلق کابینہ کی ہدایت پر طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے،کابینہ نےتوانائی ڈویژن کو ریلیف سے متعلق طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ اسٹیرنگ کمیٹی کے سپرد کرنے کی بھی منظوری دے دی جبکہ  ہانگ کانگ اگزامینیشن اتھارٹی سے معاہدے کی منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سوناایک بار پھر مہنگا ، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ خریدار چکراگئے

نگراں وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ووکیشنل ٹریننگ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط اور   پاکستان اور بیلارس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی کی بھی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری بھی دے دی۔