مہنگی بجلی کے بلوں سے متعلق ویڈیو، اداکارہ جویریہ سعود تنقید کی زد میں آگئی

Aug 29, 2023 | 16:18:PM
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ جویرہ سعود کو مہنگی بجلی سے متعلق ویڈیو بنانے پر تنقید کی زد میں آگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ جویرہ سعود کو مہنگی بجلی سے متعلق ویڈیو بنانے پر تنقید کی زد میں آگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ سعود نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مہنگی بجلی کے بلوں پر تبصرہ کر رہی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں ایک شخص کی آواز پس منظر میں ایڈیٹ کی ہوئی ہے جو کہہ رہا ہے کہ ’مجھے لگتا ہے کہ اس مہینے جو ہم نے سانس لی اس کا بل بھی بھیج دیا ہے‘، اس کے ساتھ ہی نیسی کی آواز گونجتی ہے۔

اداکارہ کو مہنگی بجلی سے متعلق مذکورہ ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا۔ مہنگائی اور پھر ٹیکس سے بھرپور بل سے ستائے ہوئے صارفین نے جویریہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:  شاہد آفریدی اور سہیل خان کی ائرپورٹ پر دلچسپ ملاقات، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ سنجیدہ نوعیت کا معاملہ ہے، اس حوالے سے اداکارہ کو مذاق نہیں کرنا چاہئے، ایک صارف کے مطابق ادھر لوگ بجلی کے بلوں کی وجہ سے مر رہے ہیں، خودکشیاں کر رہے ہیں اور اداکارہ مذاق کر رہی ہیں۔