پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر۔۔متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزے کھول دیئے

Aug 29, 2021 | 13:57:PM
 پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر۔۔متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزے کھول دیئے
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزے کھول دیئے، ڈبلیو ایچ او کی تصدیق شدہ کورونا ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو سیاحتی ویزے مل سکیں گے۔مکمل کورونا ویکسین کروانے والے پاکستانیوں کو 5 اگست سے متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت مل چکی ہے۔

متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیاح عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسین لینے پر ہی ویزے لینے کے اہل ہوں گے۔ تمام ممالک کے سیاحوں کو ویزوں کا اجرا 30 اگست سے کیا جائے گا، ائیر پورٹ پر آنے والوں کا پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی۔۔بہن نے بہن کا گھر اجاڑ دیا