شوہر کی بنائی جائیداد میں بیوی کا حصہ، نکاح فارم میں شرط شامل کی جائے، ہائی کورٹ کا فیصلہ

Apr 29, 2026 | 21:24:PM
شوہر کی بنائی جائیداد میں بیوی کا حصہ، نکاح فارم میں شرط شامل کی جائے، ہائی کورٹ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) شوہر سے علحیدگی کے بعد جہیز کے سامان کی واپسی سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیملی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دییئے۔ عدالت نے  فیملی کورٹ کو دو ماہ میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا اور اس کے ساتھ حکومت کو خواتین کے مالی حقوق کے تحفظ اور موثر نفاذ کے لیے قانون سازی کی ہدایت بھی کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے   شوہر سے علحیدگی کے بعد جہیز کے سامان کی واپسی سے متعلق  مطلقہ خاتون کے مقدمہ پر تاریخ کا رخ متعین کر دینے والا فیصلہ آج جاری کیا۔ یہ فیصلہ 28 صفحات پر مشتمل ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے اس  فیصلے میں اسلامی قوانین اور قرآنی آیات کے حوالے دیئے۔ انہوں نے قرار دیا کہ  اپیلٹ کورٹ نے درخواست گزار خاتون کے حقوق سے انکار کر کے غلطی کی۔  شادی کے دوران شوہر  کوحاصل ہونے والی جائیداد میں بیوی کا حق تسلیم کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ اس کی شراکت داری ثابت ہو۔

عدالت نے فیصلہ میں واضح کیا کہ  جہیز اور دلہن کو ملنے والے ہر طرح کے  ذاتی تحائف مکمل طور پر خاتون کی ملکیت ہیں۔  جہیز کا سامان واپس نہ ہونے کی صورت میں خاتوں متبادل قیمت حاصل کر سکتی ہیں۔ 

عدالت نے قرار دیا کہ  خواتین کے آئینی اور قانونی حقوق کے تحفظ   کو مناسب قانون سازی اور پالیسی اقدامات سے یقینی بنانا چاہئے۔

حکومت قانون سازی کے ذریعے خواتین کے  ملکیتی حقوق کا واضح طور پر اعلان اور تحفظ کرے۔ 

حکومت ایسی مؤثر قانون سازی کرے کہ خواتین کو  شادی کے دوران شوہر کو حاصل ہونے والے اثاثوں میں متناسب حصہ دیا جا سکے۔ 

قانون سازی کے اقدامات میں خواتین کے مفادات کو مدنظر رکھا جائے۔

خواتین ملک کی تقریباً نصف آبادی پر مشتمل ہیں اور ملک کے مستقبل کے ایک اہم حصے کی نمائندگی کرتی ہیں۔

خواتین کے حقوق کا تحفظ اور موثر نفاذ معاشرے کی ترقی اور انصاف میں اہم کردار ادا کرے گا۔

شوہر کی بنائی جائیداد میں بیوی کا حصہ، نکاح فارم میں شرط شامل کی جائے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نکاح نامہ میں بھی ترمیم کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے قرار دیا کہ نکاح نامہ میں ترمیم کر کے شوہر کی ملکیتی جائیداد بیوی کے ساتھ مساوی طور پر تقسیم کرنے کی شرط نکاح فارم میں شامل کی جائے۔

عدالت نے فیصلہ مین لکھا کہ نکاح نامہ کے فارم میں یہ خاص شرط شامل کر لی جائے تو یہ کسی نئی قانون سازی کے بغیر بھی متبادل راستے کے طور پر پاکستان میں بیوی کے جائیداد کے حقوق کی حفاظت کرے گی۔

سکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر ہر لڑکی کو ان کے ازدواجی حقوق سے متعلق تعلیم دی جائے، فیصلہ

ازدواجی حقوق کے متعلق تعلیم دینے سے خواتین نکاح نامہ کے کالم نمبر 18 میں اپنے حقوق کا حوالہ دے سکے گی، فیصلہ
یہ بھی پڑھیئے:  او جی ڈی سی ایل نے 27 افسروں کو کلب کی رکنیت دلوانے پر 27 ملین روپے اجاڑ دیئے