بھارت کی طرف سے کچھ ہوا تو اس کا جواب بھرپور انداز سے دیا جائیگا،محسن نقوی

Apr 29, 2025 | 21:41:PM
بھارت کی طرف سے کچھ ہوا تو اس کا جواب بھرپور انداز سے دیا جائیگا،محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کچھ ہوا تو اس کا جواب بھرپور انداز سے دیا جائے  گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک سوال پر کہ بھارت کی   کشیدگی میں الیکشن کا کتنا کردار ہو سکتا ہے ؟ پران کا کہناتھا کہ کشیدگی میں بھارت کے بہت سارے اہداف ہیں۔ ایک سوال پر کہ بلوچستان دہشتگردی میں بھارت کتنا کردار ادا کر رہا ہے پر جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ  طلال چودری جعفر ایکسپریس میں حملے سے متعلق جلد حقائق اور ثبوت قوم کے سامنے رکھیں گے ۔طلال چوہدری آنے والے دنوں میں بریفنگ کا پلان کر رہے ہیں ۔

ایران نے ثالثی کا کہا اگر کوئی بھی ملک ثالثی کے حوالے سے کو مثبت پیشرفت کرتا ہے تو اس پر کوئی رد عمل ہوگا کے سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ بالکل ایسی ثالثی کی  پیشکش پر سوچیں گے۔ ثالثی کا یہ سب معاملہ صورتحال پر منحصر کرتا ہے۔ 

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی وومن ٹیم کرکٹ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی،کسی بھی ایونٹ کے حوالے سے بھارت نہیں جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا