اس وقت بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، فیصل چوہدری
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کے حکومت کے ساتھ کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، میں صرف بانی پی ٹی آئی کا پیغام رساں ہوں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر بہت اعتراض ہوتا ہے، جب انہوں نے منع کر دیا تب جیل میں ملنے نہیں آؤں گا۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھ پر بھی اعتراض آیا ہے کہ میں باہر جا کر بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ بناتا ہوں، ہوسکتا ہے اگلی بار میں بھی گورکھپور ناکے پر چائے کا کپ پکڑ کر بیٹھا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں صرف بانی تحریک انصاف سے ہدایات لیتا ہوں اور جس دن انہوں نے کہا ملاقات کیلئے نہ آنا، میں نہیں آؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں :بھارت کا پاکستان واپس لوٹنے والے سفارت کاروں سے ناروا سلوک