بی جے پی کے سینئر رہنما کا اپنے ہی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

Apr 29, 2025 | 18:18:PM
 بی جے پی کے سینئر رہنما کا اپنے ہی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے اپنی ہی پارٹی کے وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

سبرامنیئن سوامی نے کہا کہ چین اور ترکیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنہا ہوگیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی استعفیٰ دیں، ہمیں ایک نئے رہ نما کی ضرورت ہے۔

سبرامنیئن سوامی کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان، مالدیپ اوربنگلادیش کے معاملات پر مودی اورامیت شاہ کئی بارسرینڈر کرچکے ہیں، اب چین کھلےعام کہہ رہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ مودی کی طرف سے چین کو دیا گیا لداخ کا تحفہ منسوخ کردیناچاہیے، مودی نے گزشتہ سال لوک سبھا کی منظوری کے بغیر لداخ نظرثانی شدہ معاہدے کے تحت چین کو دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان