چلتی بس میں خاتون ڈرائیور کی موت، طالبعلم کی حاضر دماغی نے ساتھیوں کی جانیں بچا لیں

Apr 29, 2023 | 21:34:PM
چلتی بس میں خاتون ڈرائیور کی موت، طالبعلم کی حاضر دماغی نے ساتھیوں کی جانیں بچا لیں
کیپشن: خاتون ڈرائیور کے کنٹرول کھونے پر بچے نے سٹیرنگ پکڑ رکھا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا میں 13سالہ طالبعلم نے سکول بس کی خاتون ڈرائیور کے بے ہوش ہونے پر بس کا کنٹرول سنبھال کر دیگر ساتھیوں کی جانیں بچا لیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست مشی گن میں پیش آیا، جہاں سکول بس کی ڈرائیور کی چلتی بس میں طبیعت بگڑ گئی جس میں اس نے بس کو روکنے کی کوشش کی۔تاہم خاتون ڈرائیور بس کی رفتار کم کرنے میں کامیاب ہوئیں مگر ان سے بس نہ روکی جا سکی۔یہ منظر بس میں بیٹھا 13 سالہ ڈیلون دیکھ رہا تھا جس نے حاضر دماغی سے کام لیا اور فورا ڈرائیور کی سیٹ پر جا پہنچا، اس نے سٹیئرنگ ویل کو سنبھالتے ہوئے بریک لگائی جس سے سکول بس رک گئی۔ سکول انتظامیہ کے مطابق بس روکنے کے بعد طالب علم نے بس میں سوار دیگر طالب علموں کو ایمرجنسی پر کال کرنے کیلئے بھی شور مچایا۔
ڈرائیور کی جانب سے سکول انتظامیہ کو اپنی خراب طبیعت کے حوالے سے پیغام دینے کی بھی کوشش کی گئی، ہسپتال لے جانے پر پتہ چلا کہ ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گئی،13سالہ طالبعلم ڈیلون کی اس حاضر دماغی اور جانے بچانے پر اسے ہیرو کے لقب سے نوازا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹر نجیب زادران کا پشاور کے ہسپتال میں کامیاب آپریشن